- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
سوئمنگ پول میں انسانی یورین سرخ آنکھوں کی اہم وجہ قرار
نیویارک: سوئمنگ پول میں دیر تک نہانے کے بعد آنکھیں سرخ ہونا معمول کی بات ہے جس کی وجہ سوئمنگ پول میں شامل کلورین کو ٹھہرایا جاتا ہے لیکن اب ماہرین اس کی وجہ سوئمنگ پول میں پیشاب کی موجودگی کو قرار دے رہے ہیں۔
امریکا میں سینٹرفار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے لوگوں کی جانب سے پیشاب کرنے کا مسئلہ اتنا گھبمیر ہوگیا ہے کہ اس کے خلاف ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے۔ دوسری جانب سوئمنگ پول میں پیشاب کے ساتھ ساتھ انسانی فضلہ، پسینہ اور جلد کے خلیا ت بھی موجود ہوتے ہیں جو سوئمنگ پول کو ایک بہت بڑے نیلے رنگ کے بیت الخلا میں تبدیل کررہے ہیں جس سے آنکھوں میں جلن، کھانسی اور ناک بہنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں.
سوئمنگ پول میں جراثیم ختم کرنے کے لیے کلورین عام استعمال کی جاتی ہے اور جب یہ انسانی پیشاب سے ملتی ہے تو سائنوجن کلورائیڈ کیمیکل بنتا ہے جس کا اثر آنسوگیس کی طرح ہوتا ہے جو آنکھوں، ناک اور پھیپھڑوں میں جلن پیدا کرتا ہے۔ ماہرین اسی لیے سوئمنگ پول کو سائنوجن کے زہریلے گڑھے قرار دے رہے ہیں جس سے صحت پر مضر اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں کیونکہ سائنوجن کلورائیڈ کو جنگ میں استعمال ہونے والا کیمیائی ہتھیار بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔