- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ پر حملہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں داؤد پوتہ روڈ پر 58 كروڑ 13 لاكھ 40 ہزار روپے كی لاگت سے تعمیر كردہ نصرت بھٹو انڈر پاس كا افتتاح کیا جب کہ اس موقع پر كمانڈر كراچی، نیوی وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماضی میں بننے والے پروجیكٹ تاخیر كے باعث عوام كے لئے مصیبت كا باعث بن جاتے تھے اور ان كی لاگت میں بھی كئی گنا اضافہ ہوجاتا تھا تاہم اب بننے والے پروجیكٹ كومكمل فنڈنگ كی جارہی ہے اور اسے مقررہ مدت میں پورا كیا جارہا ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حكومت كو كراچی میں 4 معاملات ٹارگٹ كلنگ، اغواء برائے تاوان، دہشت گردی اور بھتہ خوری كے خاتمہ كا ٹاسک دیا گیا تھا اور آج 2 سال كے اندر ان جرائم كا بڑے پیمانے پر خاتمہ كردیا گیا ہے اور ان كے خاتمہ كے لئے پولیس اور رینجرز كی میری سربراہی میں ایک ایپكس كمیٹی بھی تشكیل دی گئی ہے اور اس كمیٹی كے ساتھ ساتھ ہمارے انٹیلی جنس اداروں اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے بھی اس بات كو تسلیم كیا ہے كہ ان دہشتگردوں كی فنڈنگ بیرون ملک سے كی جارہی ہے۔
سید قائم علی شاہ نے كہا كہ دہشتگردی صرف كراچی میں ہی نہیں بلكہ پورے ملک میں ہورہی ہے اور سب سے زیادہ دہشتگردی تو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہوئی ہے اور یہی وجہ تھی كہ جب این ایف سی ایوارڈ ہوا تو تمام صوبوں نے خیبر پختونخواہ كو ایک فیصد زیادہ شئیر دینے پر رضامندہ كا اظہار كیا تھا۔ انہوں نے كہا كہ ایف آئی اے اور نیب كے سندھ حكومت میں مداخلت پر میں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات كی ہے اور انہوں نے یقین دہانی كرائی ہے كہ ایف آئی اے اور نیب كے حوالے سے وہ ہمارے تحفظات كو جلد ختم كردیں گے اور آئندہ چند روز میں ایف آئی اے اور دیگر وفاقی ادارے واپس چلے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاكٹر عاصم كی گرفتاری كا میرے علم میں لائے بغیر كارروائی كی گئی، جس پر میں نے كور كمانڈر كراچی اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ كیا اور انہوں نے مجھے بتائے بغیر ان كو گرفتار كركے عدالت میں پیش كیا، جس پر ڈی جی رینجرز كو آج طلب كیا تو انہوں نے كچھ شواہد دئیے لیكن یہ ایسے شواہد نہیں كہ ان كو اس پر گرفتار كیا جائے۔ انہوں نے كہا كہ ڈاكٹر عاصم ہائیر ایجوكیشن كمیشن كے چیئرمین ہیں اور ان كا رتبہ وزیر كے برابر ہے وہ جلد ہی باعزت طور پر واپس آجائیں گے۔ ایک سوال كے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے كہا كہ ایف آئی اے بھی آئندہ ایک سے دو روز میں یہاں سے چلی جائے گی اور دیگر وفاقی اداروں كی بھی صوبائی معاملات میں مداخلت كا سلسلہ بند ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔