- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
یوسف رضا گیلانی کے سابق سیکرٹری کے ان کی کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
کراچی: یوسف رضا گیلانی کے سابق سیکرٹری زبیر احمد نے ایف آئی اے کے سامنے سابق وزیراعظم کی اربوں روپے کی کرپشن کے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم ہاؤس محمد زبیر احمد نے ایف آئی اے حکام کے سامنے این آئی سی ایل کے نامزد ملزم ایاز خان نیازی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ایاز خان گیلانی ہاؤس لاہور کے تمام اخراجات برداشت کرتے تھے، 2010 میں ایاز خان نیازی نے وزیراعظم ہاؤس میں نوٹوں سے بھرا بیگ ان کے حوالے کیا۔ محمد زبیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی کے کئی تاجروں کو رشوت کے عوض ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ عاطف سلیمان اور شیخ ایوب نامی تاجروں نے بھی بھاری رشوت کے عوض یوسف رضا گیلانی سے اپنے کام کروائے، یوسف رضا گیلانی کے زیر استعمال لینڈ کروزر بھی شیخ ایوب کی ملکیت تھی۔
محمد زبیر احمد نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر تجارت نذر گوندل نے کئی مرتبہ نوٹوں سے بھرے بریف کیس ان کے حوالے کئے۔ رشوت دینے والوں میں سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عدنان خواجہ نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل بننے کے بعد 5 کروڑ روپے یوسف رضا گیلانی کو دیئے۔
نرگس سیٹھی کے حوالے سے بھی انہوں نے بہت سے انکشافات کئے جو پہلے وزیراعظم کی سیکرٹری تھی اور پھر بعد میں سیکرٹری پانی و بجلی بن گئی تھیں۔ اس کے علاوہ زبیر احمد نے کراچی کے بہت سے تاجروں کے حوالے سے بھی انکشافات کئے ہیں جنہوں نے رشوت کے عوض زمینوں پر ناجائز قبضے کئے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکے حاصل کئے۔ محمد زبیر احمد کے انکشافات کے بعد ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف رپورٹ تیار کر لی جس کے تحت 12 نئی انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محمدزبیر احمد کا شمار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، جس وقت یوسف رضا گیلانی اسپیکر قومی اسمبلی تھے اس وقت بھی محمد ذبیر احمد ان کے تمام معاملات کو دیکھتے تھے اور جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بنے تو انھیں وزیراعظم سیکرٹریٹ لے آئے۔ محمدزبیر ہی سابق وزیراعظم کے بینک اکاؤنٹس اور تحفے تحائف کے معاملات دیکھتے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔