- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو ایم کیوایم سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے، الطاف حسین
کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر افسوس ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ان کی گرفتاری کو متحدہ قومی موومنٹ سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر افسوس ہے اور ان کی گرفتاری ناجائز ہے لیکن ان پر لگائے گئے الزامات کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ان کی گرفتاری کو متحدہ قومی موومںٹ سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جن دیگر رہنماؤں نے کرپشن کی انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور دیگر جماعتوں اور ایک وفاقی وزیر جن کا منی لانڈرنگ سے متعلق بیان بھی ریکارڈ پر موجود ہے ان پر بھی ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عدالت نے کراچی میں قیام امن کے لیے عسکری ونگز کے خلاف کارروائی کو ضروری قرار دیا لیکن حالات کی خرابی اور جرائم کا سارا ملبہ مہاجروں پر ڈال دیا گیا جب کہ آپریشن کے نام پر بھی ہر ادارے میں مہاجروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔