- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیراسمبلی میں گائے کےذبیحہ کی حمایت پر بی جے پی ارکان کا مسلمان رکن پرتشدد
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں گائے کے ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے پر بی جے پی اراکین نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے مسلم رکن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں اجلاس کے دوران ایک بار پھر گائے کے ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اراکین کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ایوان میں گائے کے گوشت پر پابندی کے خلاف بل پر بحث جاری تھی کہ بی جے پی اراکین کی جانب سےمقبوضہ کشمیر اسمبلی کے مسلمان ایم ایل اے انجینئیر رشید کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایوان مچھلی منڈی بن گیا اور اراکین آپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے مسلم ممبران نے ایوان میں بیف پارٹی بھی منائی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ ایک کیس میں یک طرفہ فیصلہ سناتے ہوئے گائے کو ذبح کرنے اور اس کا گوشت فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد سے پوری مقبوضہ وادی میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ چند روز قبل ہی بھارتی سپریم کورٹ نے گائے کے گوشت کی خرویدوفروخت سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کو 2 ماہ کے لئے معطل کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔