- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
دورہ امریکا میں پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا، وزیراعظم نوازشریف
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف كا كہنا ہے كہ دورہ امریكا دونوں ممالک کے تعلقات میں معاون ثابت ہوگا جب کہ اس سے پاکستان كی بے مثال قربانیوں كو اجاگر كرنے كا موقع ملے گا۔
وزیراعظم نواز شریف كی زیرصدارت دورہ امریکا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحا ق ڈار ،وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی نے شركت كی جب کہ اجلاس میں وزیراعظم كے آئندہ دورہ امریكا سے متعلق امور زیرغور لائے گئے اور اجلاس میں پاك امریكہ دوطرفہ تعلقات پر خصوصی توجہ مركوز كی گئی۔
اجلاس کے موقع پر اظہارخیال كرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف كا كہنا تھا كہ دورہ امریكا میں پاكستان كی دہشتگردی كے خلاف جنگ میں قربانیوں سے آگاہ كیا جائے گا اوریہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں معاون ثابت ہوگا۔ ذرائع كے مطابق اجلاس میں بتایا گیا كہ وزیراعظم معمول كے مطابق 12 سیٹوں پر مشتمل طیارے پر امریكا جائیں گے اور ان كے ہمراہ 18 اركان پر مشتمل اعلیٰ سطح كا وفد بھی امریكہ جائیگا جب كہ اپنے دورہ امریكہ سے قبل وزیرعاظم برطانیہ میں بھی مختصر قیام كریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے بلوچستان میں امن وامان کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے صوبائی حكومت كی پالیسیوں اور وزیراعلیٰ کارکردگی كو سراہتے ہوئے کہا كہ بلوچستان حكومت كی پالیسیوں كے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وہ كسان پیكیج پر تیزی سے عمل درآمد كے جائزہ کے لیے بلوچستان كا دورہ كریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔