بھارتی جیل سے رہا ہونے والا پاکستانی ذہنی توازن کھو بیٹھا

نمائندہ ایکسپریس  منگل 13 اکتوبر 2015
غلام حسین اپنا نام بتانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا۔: فوٹو فائل

غلام حسین اپنا نام بتانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا۔: فوٹو فائل

واہگہ: بھارتی جیل میں 2 سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہونے والا ٹھٹھہ سندھ کے رہائشی 15سالہ غلام حسین کو لاہور سے اپنے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گی۔

غلام حسین کو چند دن قبل واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا تھا، غلام حسین کی سزا مکمل ہونے کے باوجود بھارتی حکام کی طرف سے پاکستانی ہونے کی شناخت کا ثبوت نہ ہونے کا جواز بنا کر اسے رہائی نہیں دی گئی تھی، اب جب غلام حسین کو 2 سال بعد رہا کیا گیا تو وہ بھارتی حکام کے تشدد سے اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے اور اپنا نام بتانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔