- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، اصل ملزم کے بجائے 13 ماہ کا بچہ عدالت میں پیش
لاہور: خادم اعلیٰ کے صوبے میں پولیس جرائم کی بیخ کنی کے لئے کتنی فعال ہے اس کا اندازہ اس سے ہی لگایاجاسکتا ہے کہ اصل ملزم کے بجائے 13 ماہ کے بچے کو پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے ایک 13 ماہ کے بچے اقدس کو پیش کیا گیا جس پر الزام تھا کہ اس نے شیخوپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ ننھا اقدس اپنے والد کی گود میں عدالت میں پیش ہوا، اس موقع پر بچے کے والد اور اس کے وکیل کا کہنا تھا کہ اقدس بھلا کس طرح پولنگ اسٹیشن میں گھس کر توڑ پھوڑ کرسکتا ہے اس پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور غلط ہیں اس لیئے مقدمے میں سے اس کا نام خارج کیا جائے،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے معصوم بچے پر مقدمہ درج کرنے ہرسخت برہمی کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر پولیس نے اپنے مؤقف میں نااہلی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس بچے کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اصل ملزم اقدس کوئی اور ہے جسے آئندہ سماعت پر پیش کردیا جائے گا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے 13 ماہ کے اقدس کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے گھر واپس بھیج دیا جب کہ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران شیخوپورہ میں پولنگ اسٹیشن پر گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 13 ماہ کے اقدس کا نام بھی آگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔