- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
بالی ووڈ کا کھلاڑی روبوٹ بننے کیلئے بے تاب، فلم کی شوٹنگ ہی ملتوی کرادی
ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارسپراسٹاررجنی کانت کے ہمراہ ان کی کامیاب فلم روبوٹ کے سیکیول میں کام کرنے کے لئے اس قدر بے تاب ہیں کہ انہوں نے اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ ملتوی کرادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کی کامیاب ترین فلم روبوٹ کے سیکویل کی تیاریاں ہورہی ہیں، فلم میں ولن کا کرداربھی ایک روبوٹ کا ہوگا جس کے لئے پہلے ہالی ووڈ کے ٹرمینیٹرآرنلڈ شیوارزنیگر سے بات چل رہی تھی تاہم ان کی جانب سے ایک کروڑ ڈالرمعاوضہ طلب کئے جانے پراب یہ کرداراکشے کمارادا کریں گے۔
اکشے کمار کا آئندہ برس کے لئے فلموں میں کام کے حوالے سے شیڈول طے ہے جس کے مطابق وہ پہلے 6 ماہ رستم میں مصروف ہوں گے اوراس کے بعد انہیں نمستے انگلینڈ کی شوٹنگ مکمل کرانی تھی تاہم اب مسٹر کھلاڑی نے رستم کے بعد روبوٹ 2 میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وہ نمستے انگلینڈ کو ملتوی کررہے ہیں اس سلسلے میں ان کی فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار سے بھی بات ہوچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔