- کراچی پورٹ پر سیکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس نہ ہونے پر ٹمبر مارکیٹ میں آج ہڑتال کا اعلان
- سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
ملتان میں ایک گھرسے میاں بیوی اور4 بچوں کی لاشیں برآمد
ملتان: شریف پورہ میں ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان کے علاقے شریف پورہ میں پولیس نے ایک گھرسے 6 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ جن میں ایک مرد ، عورت اور 4 بچے شامل ہیں۔ اہل علاقہ نے لاشوں کی شناخت محمد اشفاق، اس کی بیوی نسیم مائی، بیٹے 14 سالہ عنصر، بیٹی 3 سالہ فاطمہ، 5 سالہ علیزا اور6 سالہ علیشا کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او افضل قریشی کا کہنا ہے کہ گھرکا سربراہ محمد اشفاق محنت مزدوری کرتا تھا، اشفاق کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ اشفاق نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو زہریلا کھانا کھلایا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تاہم واقعہ قتل ہے یا خود کشی اس کی دونوں پہلووں پرتفتیش کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔