- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- جو جج پرفارم نہیں کر رہا اسے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
سعودی حکومت کا حج و عمرہ زائرین کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کا اعلان
ریاض: سعودی حکومت نے حرم شریف میں حج و عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لیے جدید سہولتوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی شامل ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لیے حرم شریف میں 30 جدید ترین سہولیاتی پیکج تیار کیا گیا ہے جن میں بعض سہولیات پر کام جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حرم شریف کے انتظامی حکام نے بتایا کہ مسجد الحرام میں نابینا افراد کے لیے برئیل سسٹم کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت، اسمارٹ موبائل فون ایپلی کیشنز اور مفت انٹرنیٹ سروسز سمیت موبائل فون کی چارگنگ جیسی سہولیات فراہم کی جارہی ہے جو بلاتعطل جاری رہیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کچھ سروسز حرم شریف کے مختلف حصوں میں رکھی گئی ہیں جب کہ بعض الگ الگ سروسز بھی مہیا کی گئی ہیں اور انہیں حرم کے باہر کے مقامات پر مہیا کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مسجدالحرام کے شعبہ طہارت کے حکام کے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے معتمرین کی خدمت کرنے کے لیے 2200 رضا کار مامور ہیں جنہیں 4078 جدید ترین آلات اور مشینوں سے لیس کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق رضاکاروں کی تعداد اور جدید آلات میں اضافہ کرنے کا مقصد صرف معتمرین زائرین کو بیت اللہ کی زیارت کے دوران سہولت اور آسانی فراہم کرنا اور مناسک عمرہ کی ادائیگی میں ان کی معاونت ہے۔ حکام نے بتایا کہ مسجد الحرام کے داخلی دروازوں کے ساتھ منسلک 10 لاکھ ریک زائرین کے جوتوں کے لیے بنائے گئے ہیں جب کہ اوسطاً 20 ٹن یومیہ کوڑا جمع کرکے تلف بھی کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔