- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
- عمران خان نیب ترامیم کیس میں وڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش
- لکی مروت؛ خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے محکمہ تعلیم کے اہلکار سمیت 2 گرفتار
- اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج
تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے ٹی او آرز تیار کرلیے
لاہور: تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات پر بننے والے کمیشن کے لیے اپنے ٹرمز آف ریفرنس تیار کرلیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بننے والے کمیشن کے حوالے سے اپنے ٹی او آرز تیار کرلیے ہیں۔ ٹی او آرز معروف قانون دان حامد خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے تیار کیے ہیں جنھیں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی منظور کروا لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کردہ ٹی او آرز میں پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کمیشن اتنا بااختیار ہونا چاہیئے جو آف شور کمپنیوں میں شامل افراد کی تفتیش کرے اور اس چیز کو بھی سامنے لائے کہ ان کمپنیوں کے لیے پیسہ کہاں سے اور کیسے بھیجا گیا، اگر یہ سب غیر قانونی طریقے سے کیا گیا ہو تو ان میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ٹی او آرز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن تحقیقات کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرکے فوری طور پر رپورٹ منظر عام پر لائے۔
تحریک انصاف 2 مئی کو اپوزیشن پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں اپنے ٹرمز آف ریفرنس پیش کرے گی جہاں ان کی منظوری کے بعد کمیشن کی تشکیل کے لیے ٹی او آرز حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھ رکھا ہے تاہم حکومت نے ٹرمز آف ریفرنس بنانے سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا جس پر اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز کو مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے بھی پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بننے والے کمیشن کے حوالے سے اپنے 13 نکاتی ٹی او آرز پیش کئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔