- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- ہتک عزت قانون پر صحافیوں کو اعتراض ہے تو ہم سے رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
پرائس کنٹرول کمیٹیاں نمائشی بن کر رہ گئیں، صاحبزادہ زبیر
حیدرآباد: جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قوم کو ماہ صیام کی مبارکباددیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ماہ مبارک میں اللہ کی مقدس کتاب قرآن مجید فرقان حمید قلب اطہر مصطفی پر نازل ہوئی، ہم جہاں اللہ کی رحمتوں کو لوٹ رہے ہیں وہیں ہم پر ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ نظام مصطفی کے نفاذ کا عزم بھی کریں،
تا کہ جس مقصد عظیم کے لیے یہ خطہ زمین حاصل کیا گیا تھا، وہ پورا ہو سکے۔ انہوں نے رمضان المبارک کے آغا کے ساتھ ہی اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رحمتوں والے مہینے میں روزہ داروں کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے منہ مانگی قیمتیں کئی سو فیصد اضافے کے ساتھ وصول کی جا رہی ہیں،
ذخیرہ اندوز اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں نے حکومتی پرائس لسٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے مگر افسوس حکومتی ادارے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں نمائشی بن کر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ایکٹ پر عمل درآمد کرانا حکومت کی اولین ذمے داری ہے، انتظامیہ روزہ داروں کو لوٹنے سے بچائے اور ذخیرہ اندوزوں و بلیک مارکیٹنگ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ایکٹ پر عمل کرتے ہوئے روزہ کے دوران ہوٹلوں، پان سگریٹ کے کیبن اور کھانے پینے کے اسٹال بند اور خلاف ورزی کرنیوالوںکیخلاف کارروائی کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔