پرائس کنٹرول کمیٹیاں نمائشی بن کر رہ گئیں، صاحبزادہ زبیر

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
 روزہ داروںکو لوٹا جا رہا ہے، ذخیرہ اندوزوںوگراں فروشوں نے حکومتی لسٹوں کو چیلنج کر دیا۔ فائل فوٹو

روزہ داروںکو لوٹا جا رہا ہے، ذخیرہ اندوزوںوگراں فروشوں نے حکومتی لسٹوں کو چیلنج کر دیا۔ فائل فوٹو

حیدرآباد:  جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قوم کو ماہ صیام کی مبارکباددیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ماہ مبارک میں اللہ کی مقدس کتاب قرآن مجید فرقان حمید قلب اطہر مصطفی پر نازل ہوئی، ہم جہاں اللہ کی رحمتوں کو لوٹ رہے ہیں وہیں ہم پر ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ نظام مصطفی  کے نفاذ کا عزم بھی کریں،

تا کہ جس مقصد عظیم کے لیے یہ خطہ زمین حاصل کیا گیا تھا، وہ پورا ہو سکے۔ انہوں نے رمضان المبارک کے آغا کے ساتھ ہی اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رحمتوں والے مہینے میں روزہ داروں کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے منہ مانگی قیمتیں کئی سو فیصد اضافے کے ساتھ وصول کی جا رہی ہیں،

ذخیرہ اندوز اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں نے حکومتی پرائس لسٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے مگر افسوس حکومتی ادارے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں نمائشی بن کر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ایکٹ پر عمل درآمد کرانا حکومت کی اولین ذمے داری ہے، انتظامیہ روزہ داروں کو لوٹنے سے بچائے اور ذخیرہ اندوزوں و بلیک مارکیٹنگ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ایکٹ پر عمل کرتے ہوئے روزہ کے دوران ہوٹلوں، پان سگریٹ کے کیبن اور کھانے پینے کے اسٹال بند اور خلاف ورزی کرنیوالوںکیخلاف کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔