- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
ایدھی ہوم میں موجود بچے عبداللہ کے معاملے کی گتھیاں مزید الجھنے لگیں
کراچی: ایدھی ہوم میں موجود عبداللہ کو مانسہرہ سے آئے شخص نے بھانجے کی حیثیت سے شناخت کرلیا مگر بچے کی والدہ اور اپنی بہن کی لاش کو نہیں پہچان سکا ہے۔
ایکسرپس نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 25 مئی کو 29 سالہ نوجوان 4 سالہ ننھے عبداللہ کو ایدھی ہوم کلفٹن لے کر پہنچا تھا، عبداللہ کو ایدھی ہوم کے حوالے کرنے والے شخص کے قومی شناختی کارڈ کی نقل میں اس کا نام رضوان ایاز خان ور گلستان جوہر کا پتا درج ہے جب کہ اس نے ایدھی ہوم کو عبداللہ کے ملنے کا مقام دو دریا بتایا۔
پولیس کا کہنا ہے رضوان ہی وہ شخص ہے جس نے عبداللہ کی والدہ حلیمہ کو چند ہفتے پہلے ہی دہلی کالونی میں کرائے پر گھرلے کردیا تھا جب کہ اسی گھر سے 31 مئی کوحلیمہ کی لاش ملی۔
بعد ازاں ایدھی ہوم میٹھادر میں موجود 4 سالہ عبداللہ کو مانسہرہ سے آئے محمد عمرنامی شخص نے بھانجے کی حیثیت سے شناخت کرلیا جب کہ عبداللہ کی ماں کی لاش ایدھی ہوم کے سرد خانے میں لاوارث رکھی ہوئی ہے تاہم عبداللہ کے مبینہ ماموں محمد عمرکا کہنا ہے لاش پرانی ہونے کے باعث شناخت کے قابل نہیں۔ پولیس کے مطابق یہ لاش عبداللہ کی والدہ حلیمہ کی ہی ہے اور اس کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے۔
دوسری جانب عبداللہ کو ایدھی ہوم پہنچانے والے شخص رضوان کی طرح مقتولہ حلیمہ کا شوہر اقبال چودھری بھی پولیس کے لیے الجھن کاباعث بنا ہوا ہے لیکن اقبال کا اب تک کوئی اتا پتہ نہیں جب کہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے محمد عمر کا کہنا ہے اس کی بہن نے پسند کی شادی کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔