- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
یمن میں 3 خودکش حملوں میں 34 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
صنعاء: یمن کے شہر المکلا میں واقع سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر یکے بعد دیگرے ہونے والے 3 خودکش حملوں میں کم از کم 34 فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر المکلا میں ہونے والے 3 حملوں میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 34 فوجی اور 6 عام شہری شامل ہیں، حملوں میں زخمیوں کی تعداد بھی درجنوں میں بتائی جارہی ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ یمنی وزارت دفاع کی جانب سے حملوں کے حوالے سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا پہلا دھماکا خود کش تھا جس میں حملہ آور نے دیس المکلا کالونی میں واقع ایک چیک پوسٹ میں داخل ہو کر افطار میں مصروف فوجیوں میں پہنچ کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس میں 10 فوجی اور 5 عام شہری ہلاک ہوئے جب کہ 40 فوجیوں سمیت متعدد شہری بھی زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق دوسرا دھماکا الفوہ کے علاقے میں ہوا جہاں حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو علاقے میں واقع ملٹری کمان کی عمارت سے ٹکرا دیا جس میں 13 فوجی ہلاک ہوئے جب کہ واقعے میں 30 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق تیسرے حملے میں بھی الفوہ میں ہی واقع ایک فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کے قریب بم نصب کیا اور اسے مقررہ وقت پر ریمورٹ کنٹرول سے اڑا دیا واقعے میں 11 فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے اور اس دھماکے میں بھی 35 افراد زخمی ہوئے جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب تینوں دھماکوں کی ذمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔