- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
امریکی فنکار نے اپنے اسمارٹ فون سے ہی شادی کرلی
لاس اینجلس: کئی لوگوں کو اپنی کچھ چیزوں سے اتنی محبت ہوتی ہے کہ وہ اس کے بغیر رہنا گوارہ نہیں کرتے اور انہیں وہ جان سے زیادہ عزیز ہوتی ہیں لیکن امریکا میں ایک شخص نے اپنے موبائل فون سے محبت کی انتہا کردی اور اسے محبوب سمجھتے ہوئے اسمارٹ فون سے شادی رچالی۔
امریکی فنکار آرون شروینک نے گزشتہ ہفتے اپنے شہر لاس اینجلس سے لاس ویگاس کا سفر کیا اور وہاں اپنے محبوب اسمارٹ فون سے شادی رچالی۔ یہ شادی ایک چھوٹے سے گرجا گھر میں ہوئی جہاں اسمارٹ فون کو باقاعدہ انگوٹھی بھی پہنائی گئی۔ فنکار کا کہنا ہے کہ موبائل فون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے اورہمارا اس کا گہرا تعلق ہوتا ہے، یہاں تک کہ یہ رات کے وقت بھی ہمارے ساتھ رہتا ہے، اس لحاظ سے میرا اسمارٹ فون ہی میرا بہترین رفیق ہیں اور اسی لیے میں نے فون سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
شادی کے وقت آرون دُلہا کے لباس میں تھے اور فون کو ایک بنفشی کیڈلک کار میں لے کر تقریب میں پہنچے جہاں انہوں نے اسمارٹ فون کو انگوٹھی پہنائی اور شادی کا اقرار کیا۔ آرون کے مطابق اس وقت بھی اسمارٹ فون سے شادی کو قانونی درجہ حاصل نہیں لیکن میں ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ فون ہماری روزمرہ زندگی میں کس قدر اہمیت رکھتے ہیں۔
اس سے قبل کیپرسکی اینٹی ڈجیٹل سیکیورٹی کمپنی نے ایک سروے کے بعد انکشاف کیا تھا کہ 25 فیصد صارفین اپنے اسمارٹ فون کو اپنے والدین سے زیادہ عزیزرکھتے ہیں اور صبح بیدار ہوتے ہیں سب سے پہلے فون کو دیکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔