- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کریں گے، وزیراعظم نواز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور پاکستان اس مسئلے کو ہر بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: راجا فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کی منظوری
اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور پاکستان اس مسئلے کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ’بھارت کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا اب کوئی چارا نہیں‘
اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لئے جدو جہد جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا ترقی کا ہے اور آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی بھرپور مدد کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی نئی حکومت کرپشن سے پاک ہونی چاہیئے اور ایسا کام ہونا چاہیئے کہ اس دور کو تاریخی دور کے دور پر یاد رکھا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔