- بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
دلیپ اور سائرہ کی رومانوی کہانی کا آغاز 1960 میں ہوا
ممبئی: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی ازدواجی زندگی بالی ووڈ کی کامیاب شادیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا میں ان دونوں معروف اداکاروں کی رومانوی کہانی بیان کی گئی۔جس کے مطابق دلیپ اور سائرہمیں محبت کا آغاز 1960 میں ہوا جب دلیپ کمار اپنے کیریئر کے عروج پر تھے۔
60 کی دہائی کی معروف اداکارہ نسیم بانو کی 16 سالہ بیٹی سائرہ بانو، دلیپ کمار کی فلم ’مغل اعظم‘ کا پریمیئر دیکھنے پہنچیں جو خود دلیپ کی بڑی مداح بھی تھیں تاہم ان کا دل ٹوٹ گیا کیوں کہ دلیپ اس ایونٹ پر موجود نہیں تھے لیکن ایک سال بعد سائرہ نے فلم ’’جنگلی‘‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا جس کے بعد وہ اپنے وقت کے کامیاب اداکاروں کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوئیں تاہم سائرہ بانو کو راجندر کمار پسند آئے لیکن راجندر کا شادی شدہ ہونا اس تعلق کو ختم کرنے کا باعث بنا۔
ان سب کے بعد سائرہ کی والدہ نسیم کی وجہ سے دلیپ کمار، سائرہ کی زندگی میں آئے اور انھوں نے سائرہ کو شادی کی تجویز دی جس سے سائرہ انکار نہیں کرسکی، یہ دونوں 11 اکتوبر 1966 کو شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے، اس وقت دلیپ کمار 44 سال جب کہ سائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں، اس دوران کئی لوگوں نے ان کی عمر کا فرق دیکھ کر کہا تھا کہ یہ شادی طویل عرصے تک جاری نہیں رہ پائے گی تاہم 50 سال بعد بھی یہ جوڑا اکٹھا ہے اور ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔