- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا دی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیک سچ ثابت کرنے کیلئے جعلی ویڈیوز بنانے کا انکشاف
سری نگر.: مودی سرکار سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت تو پیش نہ کرسکی لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک ثابت کرنے کے لئے ویڈیو بنائی جارہی ہے جس کا بھانڈا رکن اسمبلی نے پھوڑ دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن عبدالرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی سرکار کی غیرضروری چالاکیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا جن کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں جعلی مشقیں کرکے ویڈیوز بنا رہی ہے اور اسی ویڈیو کو سرحد پار سرجیکل اسڑائیک کا نام دے کر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں ٹارگٹ بنا کر انہیں نشانہ بنانے کی ویڈیوزبنارہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن کا کہنا تھا کہ بھارت اگر سچا ہوتا تو پاکستان کی طرح عالمی میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر لے جاتا اور سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے بریفنگ دیتا لیکن اس وقت ایسا نہیں کیا گیا اور پاکستان نے دنیا پر واضح کردیا کہ لائن آف کنٹرول پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی لیکن اب لیپا سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے جعلی ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ 18 سمتبر کو اڑی سیکٹر حملے کے نتیجے میں 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سوالات اٹھانے پر مودی حکومت کو اپنے ملک میں سبکی کا سامنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔