- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
کاروبار چھیننے کی سازش کی جا رہی ہے، پبلک ٹرانسپورٹرز
حیدرآباد: پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے حیدرآباد ایوان تجارت و صنعت کی ذیلی کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ کے چیئرمین اسلم خان دیسوالی سے ملاقات کی اور انہیں ٹرانسپورٹرز کے مسائل بالخصوص بلدیہ بس ٹرمینل سٹی (ہالا ناکہ روڈ) کی منتقلی کی خبروں سے ٹرانسپورٹرز میں بے چینی سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلعی حکومت نے عوامی مفاد میں شہرمیں بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند کیا تھا اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر پبلک ٹرانسپورٹرز منتقل ہوئے تھے، اب اطلاعات ہیں کہ ٹرانسپورٹرز سے کاروبار چھیننے کی سازش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلدیہ بس ٹرمینل سٹی سے کم و بیش 20 ہزار خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے، حقائق یہ ہیں کہ لینڈمافیا اس قطعہ اراضی پر نظریںجمائے ہو ئے ہے۔
بلدیہ بس ٹرمینل سٹی کی منتقلی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،کراچی، نوابشاہ، سکھر، مورو سمیت دیگر روٹس پر ٹرانسپورٹرز اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے عوام کو مواصلات کی سہو لتیں فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لطیف آباد، قاسم آباد، حسین آباد کے نوجوان 3 کلو میٹر کا سفر کر کے صبح سویرے مذکورہ روٹس پر چلنے والی گاڑیوں سے سفر کرتے ہیں۔ بلدیہ بس ٹرمینل سٹی کی منتقلی سے عوام کو سفری سہولتوں میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انتظامیہ نے جبری ہٹانے کوشش کی تو ٹرانسپورٹرز شدید احتجاج کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔