- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
ڈیون براوو کا ویرات کوہلی کو ’’جھلک دکھلا جا‘‘ میں ڈانس چیلنج
ممبئی: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر اور سنگر ڈیون براوو نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو مشہور ڈانس شو ’’جھلک دکھلاجا‘‘ میں ڈانس کرنے کا چیلنج کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم کے آل راؤنڈر اور سنگر ڈیون براؤ جلد ہی ٹی وی پر بھارت کے مشہور ڈانس ریلیٹی شو ’’جھلک دکھلا جا‘‘ میں اپنا ڈیبیو کریں گے جب کہ براوو نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اس گانے پر ڈانس کا چیلنج بھی کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ریلیٹی شو میرے لیے نیا پلیٹ فارم ہے اور میرے مداحوں کو بھی کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا۔
براوو کا کہنا تھا کہ مجھے ہندی تو زیادہ بہتر نہیں آتی تاہم بہت سے بھارتی گانے مجھے سمجھ میں آتے ہیں اور پسند بھی ہیں جب کہ مجھے سلمان خان کا ٹاول اسٹیپ ڈانس بہت اچھا لگا اور وہ مجھ سے جھلک دکھلا جا میں کروایا بھی گیا۔
واضح رہے کہ ڈیون براوو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے بھارت ہی میں ’’ ڈی جے براؤ‘‘ کے نام سے ریکارڈ کروایا تھا جو بہت زیادہ مشہور ہوا تھا جب کہ وہ ’’جھلک دکھلا جا‘‘ 9 میں وائلڈ کارڈ انٹری دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔