- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی قوت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- سندھ حکومت کا سرکاری جامعات میں خلافِ ضابطہ تمام الاؤنسز روکنے کا حکم
- کولمبیا کا اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
سائیکل کوچوری سے بچانے کیلیے بدبودارگیس چھوڑنے والا لاک
سان فرانسسکو: سان فرانسسکو کے ایک موجد نے اپنی بائسیکل کو چوروں سے بچانے کے لیے ایک انوکھا تالہ بنایا ہے جسےغلط انداز سے کھولنے پا انتہائی ناگوار بو والی گیس خارج ہوتی ہے جس سے اسے قے آسکتی ہے۔
اسے اسکنک لاک کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا واحد بائیک لاک ہے جو چور کو اپنا ردِ عمل دکھا کرایک ایسی بو خارج کرتا ہے جس سے الٹیاں آجاتی ہیں جب کہ اس پر 2 مضبوط لاک بھی لگے ہوئے ہیں۔ یہ لاک ڈینیئل ازووسکی نے بنایا ہے جن کے ایک دوست کی سائیکل ایک اسٹور کے باہر سے چوری ہوگئی تھی۔
ڈینییئل نے یہ لاک U کی شکل میں کاربن اسٹیل سے تیار کیا ہے جس کے لیے انٹرنیٹ پر کراؤڈ فنڈنگ کی جارہی ہے۔ کوئی اسے کاٹنے یا غلط انداز سے کھولنے کی کوشش کرے گا تو لاک سے انتہائی بدبودار گیس خارج ہوگی جسے سونگھنے والے اکثر چور الٹیاں کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ چور کو سانس لینے میں بھی دقت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ڈینیئل نے یہ کیمیکل بہت سےلوگوں پر آزمایا ہے اور سب نے اسے ناقابلِ برداشت قرار دیا ہے۔ گیس 2 فٹ کی دوری سے بھی ناقابلِ برداشت ہے اور 99 فیصد لوگوں نے اس پر الٹی کردی۔ یہاں تک کے10 فٹ کی دوری سے بھی اس کی شدت محسوس کی جاسکتی ہے۔ اس لاک کی قیمت 10 ہزار روپے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔