انور مقصود اپنی فن مصوری پرکتاب لکھنے میں مصروف

کلچرل رپورٹر  اتوار 1 جنوری 2017
یہ میری فنی تخلیقات اور فنی زندگی کے حوالے سے ایک یاد گار کتاب ہوگی۔ فوٹو: فائل

یہ میری فنی تخلیقات اور فنی زندگی کے حوالے سے ایک یاد گار کتاب ہوگی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈرامہ نگار، کمپئیر ادکار انور مقصود کی شہرت ان کی شاندار تخلیقی آرٹ کے وہ شہرہ آفاق پینٹنگ ہے کہ جنھوں نے پوری دنیا میں آرٹ لووور کو اپنی طرف متوجہ کیا، ان کی فن مصوری کے حوالے سے دنیا بھر اس کی نمائش کی جاچکی ہے۔

انور مقصود کی سوانح عمری کے حوالے ان کی اہلیہ عمرانہ مقصود کی تحریرکردہ کتاب،’’الجھے سلجھے انور‘‘کی گزشتہ دنوں کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی۔ اب انور مقصود فن مصوری کے حوالے سے ایک کتاب مرتب کرنے میں مصروف ہیں، جو ان کی 50 سالہ فن مصوری کی زندگی کے حوالے سے ایک یاد گار کتاب ہوگی ، جس میں ان کی نایاب فن پاروں اور دنیا بھر میں ہونے والی ان کی پینٹنگ کی نمائش کے بارے میں بہت سی دلچسپ معلومات ہوں گی۔ یہ کتاب دوماہ میں مکمل ہوکر مارکیٹ میں آجائے گی،انور مقصود کا کہنا ہے کہ یہ میری فنی تخلیقات اور فنی زندگی کے حوالے سے ایک یاد گار کتاب ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔