لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

ویب ڈیسک  منگل 30 اپريل 2024
ٹورنامنٹ کا آغاز 1 جولائی سے ہوگا (فوٹو: فائل)

ٹورنامنٹ کا آغاز 1 جولائی سے ہوگا (فوٹو: فائل)

لنکن پریمئیر لیگ 2024 کے 5ویں ایڈیشن کیلئے نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

24 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پانچ فرنچائزز کے اسکواڈ میں انتخاب کیلئے نیلامی کا اندراج کروایا ہے، نامور کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، ٹم ساؤتھی، رسی وان ڈیر ڈوسن، جمی نیشام، مشفق الرحیم، ریزا ہینڈرکس، ریلی روسو، شائی ہوپ، تسکین احمد، لونگی نگیڈی، نسیم شاہ، رحمن اللہ گرباز، نجم الحسین منرو، کولن شنتو، لنگی نگیڈی، ایش سودھی، مارک چیپ مین، جیسن بہرنڈورف، آندرے فلیچر، اوشین تھامس، کیمو پال، اور فیبین ایلن شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، تبریز شمسی، ایون لیوس، مجیب الرحمان، نور احمد، ریس ٹوپلی، افتخار احمد، محمد نواز، گلبدین نائب، اور ابراہیم زدران جیسے نامور ستارے بھی مطلوبہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لنکا پریمیئر لیگ؛ بابراعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو اڑا دیا گیا

واضح رہے کہ 2024 کا ایل پی ایل تین مقامات کولمبو، دمبولا اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ کا آغاز 1 جولائی سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔