زمبابوے نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔
ہرارے میں کھیلے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے کریم جنت ناقابلِ شکست 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نبی 44، حضرت اللہ ززئی 20، عظمت اللہ عمرزئی 13، صدیق اللہ اٹل 3، محمد اسحاق 1 اور رحمان اللہ گربز 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان راشد خان 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگواروا نے 3 اور ویلنگٹن ماساکاڈزا، بلیسنگ مزرابانی اور ٹریور گوانڈو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں زمبابوے نے 145 رنز کا ہدف 6 وکیں گنوا کے آخری گیند پر حاصل کیا۔
زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈائن مائرز 32، رائن برل 10، کپتان سکندر رضا 9، ٹیڈیوناشےمارومانی 9 اور ویسلے مادھیویر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹاشنگا موسیکیوا 16 اور ویلنگٹن ماساکاڈزا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے 3، راشد خان نے 2 اور محمد نبی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔