بالائی و وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مری، گلیات اور بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی ہے اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔