لندن کی عدالت نے پاکستانی نوجوان کی بہادری پر بڑا انعام دے دیا

جج نے حملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سکیورٹی مینٹل ہسپتال میں منتقل کرنے کا بھی حکم دیا


ویب ڈیسک December 21, 2025

لندن میں برطانوی عدالت نے ایک 11 سالہ بچی کی جان بچانے پر پاکستانی نوجوان عبداللہ تنولی کی بہادری کو سراہتے ہوئے اسے نقد انعام دینے کا حکم دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال اگست میں پیش آیا تھا، جب عبداللہ تنولی نے لیسٹر اسکوائر میں ایک دکان پر بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کے دوران چاقو سے مسلح حملہ آور سے ایک 11 سالہ بچی کو بچایا۔

عدالت نے سماعت کے دوران عبداللہ تنولی کی جرات اور فوری اقدام کی تعریف کرتے ہوئے عوامی فنڈز سے ایک ہزار پاؤنڈ انعام دینے کا حکم دیا۔ جج نے حملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سکیورٹی مینٹل ہسپتال میں منتقل کرنے کا بھی حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق عبداللہ نے بچی کی چیخیں سن کر فوری مداخلت کی اور دیگر سکیورٹی گارڈز کی مدد سے حملہ آور کو پولیس کے پہنچنے تک قابو میں رکھا۔

واقعے کے بعد عبداللہ تنولی کو برطانیہ میں ایک ہیرو کے طور پر سراہا جا رہا ہے اور انہیں مختلف اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں