- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
تحریک انصاف کی قلابازیاں صرف کینٹینرز پر چل سکتی ہیں عدالت میں نہیں، دانیال عزیز
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور ان کے وکلا کی قلابازیاں کینٹینرز پر چل سکتی ہیں عدالت میں نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے حوالے سے آج کا دن اہم تھا ہمارے وکلا کو پہلی مرتبہ دلائل دینے کا موقع ملا، عدالت میں مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی تقریر پڑھ کرسنائی تو عدالت نےتسلیم کیا کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریر اورعدالت میں مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، عدالت نے عمران خان کے الزامات بھی رد کر دیئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیر اعظم کے وکیل ہمیں مطمئن کریں
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ آج کی عدالتی کارروائی کے لیے بہت واویلا مچایا گیا تھا آج اہم دن تھا لیکن پی ٹی آئی کے وکیل پیش نہیں ہوئے، عمران خان کی اسٹپنی بھی پلٹ گئی اور خود کو اسٹپنی وکیل کہنے والا وکیل آج عدالت نہیں آیا، جبکہ عدالتی کارروائی کے دوران جب بھی وقفہ ہوتا تھا تو عمران خان کے وکیل باہر نکلتے تھے، عمران خان سماعت میں وقفےکے دوران روز باہرآتے تھے لیکن آج وہ کرسی سے اٹھے تک نہیں اب پی ٹی آئی کی قیادت عدالتی کارروائی سے بھاگنا چاہتی ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف کے مؤقف میں تضاد ہے، پی ٹی آئی اس کیس سےمتعلق قلابازی کھارہی ہے، پی ٹی آئی نےجو قلابازیاں کھائیں وہ کنٹینر پر تو چل جاتی ہیں لیکن عدالت میں نہیں، تحریک انصاف کے اصل کردار سے پردہ اٹھ رہا ہے عوام تحریک انصاف اور ان کے قائد کے ذہن کو سمجھیں، ان کے بیانات میں تضاد سے ثابت ہو گیا ہے کہ الیکشن بھی چوری نہیں ہوا اورکوئی دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ ہوگا
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ ہم نے جو بات بھی کی ہے اس کے ثبوت بھی پیش کیے، ایک بات ثابت شدہ ہے کہ پاناما پیپرزمیں وزیراعظم کا نام نہیں،عمران خان حکومت کی بہترین کارکردگی پرسخت پریشان ہیں، عمران خان خیبر پختونخوا پر توجہ دیں جہاں کوئی کام نظر نہیں آرہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔