- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابر اعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
میگرین کا نیا طریقہ علاج دریافت
تل ابیب، اسرائیل: جن افراد کو سر کا شدید درد یعنی میگرین لاحق ہوتا ہے وہی اس عذاب کو سمجھ سکتے ہیں لیکن اب ایک اسرائیلی کمپنی نے بازو پر باندھی جانے والی ایسی پٹی بنائی ہے جو اس بے بس کردینے والی کیفیت کو کم کرسکتی ہے۔
اس پٹی کو اوپری بازو پر بلڈ پریشر کے پٹے کی طرح پہنا جاتا جسے ’’نیری ویو‘‘ کا نام دیا گیا۔ میگرین پٹی میں 2 برقیرے (الیکٹروڈ)، ایک چپ اور ایک بیٹری لگی ہے جو بازو کی جلد سے مس ہوتی رہتی ہے۔ کمپنی کے مطابق برقیرے ہلکی بجلی خارج کرتے رہتے ہیں جو بازو کی رگوں اور اعصاب سے ہوتی ہوئی دماغ کی جڑ تک جاتی ہے۔ اس طرح دماغ کے نیوروٹرانسمیٹر سرگرم ہوجاتے ہیں جو درد کم کرنے والی قدرتی دوا کی طرح کام کرتے ہیں۔
سر کا خوفناک درد شروع ہوتے ہی اسے اسمارٹ فون سے آن کیا جاتا ہے اور ایپ کے ذریعے بجلی کے جھماکوں کی شدت اور تیزی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
اس پٹی کو کئی مریضوں پر آزمایا گیا ہے، کُل 71 ایسے مریضوں میں یہ پٹی لگائی گئی جنہیں ایک مہینے میں درد کے 8 دورے تک پڑتے تھے۔ تاہم ڈاکٹروں نے مریضوں کو پٹی کے بارے میں نہیں بتایا جب کہ کچھ افراد کو فرضی علاج دیا گیا جو بہت کمزور تھا۔ لیکن جب بجلی کی پٹی لگائی گئی تو 64 فیصد مریضوں نے کہا کہ ان کا درد 50 فیصد تک کم ہوگیا۔ ان تمام مریضوں کا کم سے کم 20 منٹ تک علاج کیا گیا تھا۔
مریضوں اور ڈاکٹروں دونوں نے اس طریقہ علاج کو مؤثر پایا ہے کیونکہ میگرین سے سردرد کی شدید کیفیت پیدا ہوتی ہے اور اب تک یہ مرض حتمی علاج کے دائرے میں نہیں آسکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔