- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
بنگلورٹیسٹ، آسٹریلیا کو بھارت پر برتری حاصل
بنگلور: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کینگروز نے انتہائی احتیاط سے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 237 رنز بنالیے اور 48 رنز کی ’قیمتی‘ برتری بھی حاصل ہوگئی، شان مارش 66 اور میٹ رینشا 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دن کے اختتام پر میتھیو ویڈ 25 اور مچل اسٹارک 14 رنز کے ساتھ موجود تھے، روندرا جڈیجا نے 3 وکٹیں لیں، باقی دنوں میں بارش کا خطرہ بھی موجود ہے۔
بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کے لیے انتہائی دشوار ثابت ہورہی ہے، دوسرے ہی روز یہ مکمل طور پر خشک ہوچکی اور ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہونے لگی ہے، جس کی وجہ سے اسپنرز کو جہاں ٹرن مل رہا ہے وہیں فاسٹ بولرز غیرمتوازن باؤنس سے بیٹسمینوں کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں، ایسی صورت میں کینگروز نے انتہائی سنبھل کر کھیلتے ہوئے پورے دن میں صرف 197 رنز بنائے تاہم ابتدائی روز کے بغیر کسی نقصان پر بنائے گئے 40 رنز کی وجہ سے ان کی پوزیشن قدرے مستحکم اور ابھی بھی چار وکٹیں باقی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کیلیے پونے کی فاتح الیون پر اعتماد برقرار
دوسرے دن کے آغاز پر ڈیوڈ وارنر کو ایشون نے اپنی چکمہ دیتی ہوئی گیند سے قابو کیا، آسٹریلوی اوپنر نے پہلے تیزی سے ٹرن لیتی گیند کو پیڈ سے سنبھالنا چاہا مگر اس کا رخ اسٹمپس کی جانب دیکھ کر تیزی سے ہاتھ بھی آگے بڑھایا مگر وہ بیٹ کے قریب سے گزرتی ہوئی اسٹمپس سے جاٹکرائی، انھوں نے 33 رنز بنائے، کپتان اسٹیون اسمتھ نے جڈیجا کے خلاف دفاعی اسٹریٹ شاٹ کھیلنا چاہا مگر گیند اندرونی کنارہ لیتی ہوئی وکٹ کیپر وردھیمان ساہا کے گلوز میں سما گئی، اس موقع پر 20 سالہ میٹ رینشا اور 33 سالہ شان مارش کے درمیان اس میچ کی طویل ترین شراکت قائم ہوئی انھوں نے 25.1 اوورز تک مشکل وکٹ پرمیزبان اٹیک کا ڈٹ کر سامنا کیا اور مشترکہ طور پر 52 رنز کا مجموعے میں اضافہ کیا۔ 60 کے انفرادی اسکور پر رینشا نے جڈیجا کو باہر نکل کر کھیلنا چاہا مگر گیند قریب سے گزر کر ساہا کے گلوز میں گئی جنھوں نے بروقت انھیں اسٹمپڈ کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پونے کی تھرڈ کلاس پچ پرآئی سی سی کا سخت نوٹس
پیٹر پینڈز کومب 16 کو جڈیجا نے ایشون کی مدد سے قابو کیا، مچل مارش بغیر کھاتہ کھولے ایشانت شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ شان مارش نے 197 بالز پر 66 رنز بنائے اور یادیو کی گیند پر نائیر کا کیچ بن گئے، جب دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 237 رنز بناکر 48 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، ویڈ 25 اور اسٹارک 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔