آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کیلیے پونے کی فاتح الیون پر اعتماد برقرار

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 3 مارچ 2017
بنگلورٹیسٹ میں بھی ہم 2فاسٹ بولرز، ایک آل راؤنڈر اور 2 معیاری اسپنرزکےساتھ میدان میں اتریں گے،اسٹیواسمتھ . فوٹو فائل

بنگلورٹیسٹ میں بھی ہم 2فاسٹ بولرز، ایک آل راؤنڈر اور 2 معیاری اسپنرزکےساتھ میدان میں اتریں گے،اسٹیواسمتھ . فوٹو فائل

بنگلور: آسٹریلیا نے بھارت سے دوسرے ٹیسٹ کیلیے پونے کی فاتح الیون پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔

مہمان کپتان اسٹیو اسمتھ نے میڈیاکو بتایا کہ بنگلور ٹیسٹ میں بھی ہم 2فاسٹ بولرز، ایک آل راؤنڈر اور 2 معیاری اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :تھرڈ کلاس پچ پرآئی سی سی کا نوٹس

آسٹریلوی ٹیم میں کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، شان مارش، پیٹرہینڈزکومب، مچل مارش، میتھیو ویڈ، مچل اسٹارک، اسٹیو اوکیف، ناتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔