- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
دپیکا کی اپنی فلم کی خاطر بڑی قربانی
ممبئی: بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ دپیکا پڈکون نے فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ’کانز‘ میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ’کانزفیسٹول‘ میں شرکت کے حوالے سے خبریں خوب سرگرم تھیں تاہم جب اس حوالے سے اداکارہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کچھ مختلف جواب دیا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: ایشوریہ اورسونم 69 ویں کانزفلم فیسٹیول میں ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار
اداکارہ نے 70 ویں کانزفیسٹیول میں شرکت سے صاف کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فلمی میلے میں میری شرکت سے متعلق ساری خبریں غلط ہیں۔ اداکارہ سے جب اس بڑے فیسٹول میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوری توجہ نئی آنے والی ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں جس میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں جب کہ یہ فلم کی مانگ بھی ہے کہ اس پر پوری توجہ دی جائے۔
اس سے قبل اداکارہ ایشوریہ رائے اور سونم کپورکانزفلم فیسٹیول میں جلوے بکھیر چکی ہیں جب کہ سونم کپور لگاتار 5 سال سے اس بین الاقوامی فلمی میلے کے ریڈ کارپٹ پرجلوہ افروز ہو رہی ہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: سنجے لیلا کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کو آگ لگادی گئی
واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں شاہد کپو، رنویرسنگھ اوردپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔