- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کینیڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ
لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری نے کینیڈا پولیس کی جانب سے طلب کیے جانے پر کینیڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیڈا میں حلف لینے والے جس کینیڈین شہری کی جان کو جس ملک سے خطرہ ہو، وہ اس ملک میں نہیں جاسکتا اسی لئے رائل کینیڈین مانیٹرنگ پولیس کی جانب سے 5 فروری کو ڈاکٹر طاہر القادری کو وضاحت کے لئے طلب کیا گیا ہے جس کے خلاف تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے 3 وکلا پر مشتمل پینل تشکیل دیا ہے جبکہ وکلا کے اس پینل میں خاتون وکیل لورین ہارٹ، لیری بیٹکوسے اورمیکس برگر شامل ہیں جو پیر کو فیڈرل کورٹ میں اپیل دائر کریں گے،کینیڈا میں طاہر القادری کے وکیل مینڈل نے ان کے کیس کی پیروی کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث ڈاکٹرطاہرالقادری کو کیس کی پیروی کے لئے نیا پینل تشکیل دینا پڑا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 2008 میں عبدالشکور قادری کے نام سے کینیڈا میں پناہ کی درخواست دی تھی ، دائر درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’’میری جان کو لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور طالبان سے خطرہ ہے‘‘ ، جس کے باعث انہیں کینیڈا کی شہریت دی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔