- فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل سمیت 3 جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
پاکستان میں دہشت گردی کا مقصد انتخابات سے پہلےافراتفری پھیلانا ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کنٹرول لا ئن پر بھا رتی جا رحیت اور دہشت گردی کے واقعات کا مقصد پاکستان میں انتخابات سے پہلےافراتفری پھیلانا ہے، حکومت صورتحال کی سنگینی سےآگاہ ہے۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ تاریخ ساز لمحہ ہے، منتحب حکومت چیلنجوں کے باوجود مدت پوری کررہی ہے اور قوم عام انتخابات کے لیے تیار ہے، ملک میں پائید ار اور مستحکم سیاسی نظام کے لیے مفاہمت اورصبر وتحمل کی پالیسی پرعمل کیا، یہ بات شک سے بالاتر ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف منتخب حکومت کے پاس ہی ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے پوری قوم متحد ہے ان کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گر دی کی جنگ جیتنے کے لیے مزید تعاون کرنا ہو گا، لا ئن آ ف کنٹر ول پر بھارتی فوج کی جا رحیت کے حو الے سے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کے واقعات کا مقصد ملک میں انتخابات سے پہلے سیاسی افراتفری پھیلانا ہے، حکومت صورتحال کی سنگینی سے پوری طرح آگاہ ہے، ملک میں امن ،استحکام ،قومی اتفاق رائے اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔