- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈاکو کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
پاکستان میں نئے میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد: نمائندہ ایکسپریس نیوز نے پاک فوج میں ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں مختلف میزائلوں کے کئی تجربات کرے گا۔ یہ میزائل ممکنہ طور پر جدید قسم کے کروز اور بیلسٹک میزائل ہوسکتے ہیں جن کا مقصد دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔
اس مقصد کےلیے پاک فوج نے آئندہ چند دنوں کے دوران کئی میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ یہ تجربات ایک سلسلے کی شکل میں وقفے وقفے سے کیے جائیں گے۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان میزائل تجربات کا فیصلہ علاقائی صورتِ حال اور ملکی دفاع کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ان میزائلوں کے بارے میں یہ اندازہ بھی ہے کہ انہیں خاص طور پر دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو شکست دینے کےلیے آزمایا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: آبدوز سے کروز میزائل داغنے کی پاکستانی صلاحیت
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس بابر کروز میزائل کے مختلف ورژن موجود ہیں جنہیں زمین اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے جبکہ اسی میزائل کا قدرے ترمیم شدہ ڈیزائن ’’رعد کروز میزائل‘‘ پاک فوج کےلیے تیار کیا گیا ہے جسے لڑاکا طیارے سے ہدف کی طرف چھوڑا جاسکتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ابابیل میزائل نظام، پاکستان ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کا حامل چھٹا ملک بن گیا
بیلسٹک میزائلوں کے ذیل میں یوں تو پاکستان کے پاس شاہین اور دیگر بیلسٹک میزائل برسوں سے موجود ہیں لیکن اس سلسلے میں تازہ ترین اضافہ ’’ابابیل‘‘ بیلسٹک میزائل کا ہے جو 2200 کلومیٹر کی رینج کا حامل ہے اور ’’ایم آئی آر وی‘‘ یعنی ایک وقت میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔