- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
ڈرائیور کے بیٹے نے میٹرک کے امتحانات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
فیصل آباد: میٹرک بورڈ کے امتحان میں سرکاری اسکول کے طالب علم اور غریب ڈرائیور کے بیٹے نے تیسری پوزیشن لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں سرکاری اسکول کے طالب علم حافظ محمد زید نے تیسری پوزیشن لے کر ثابت کردیا کہ مقصد نیک، ارادے مضبوط اور جذبے جواں ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔
گورنمنٹ ہائی اسکول فیصل آباد کے طالب علم حافظ محمد زید نے میٹرک جنرل گروپ میں 975 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حافظ محمد زید کے والد نجی کمپنی میں 15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر ڈرائیور ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہونہار طالب علم نے بتایا کہ والد نے بھاری اخراجات کے باوجود انہیں تعلیم دلائی۔ حافط زید نے درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں سے اسکول بہت دور ہے، روزانہ طویل فاصلہ طے کرکے اسکول پہنچنا پڑتا ہے، اگرچہ آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن ہمت نہیں ہاری اور پڑھائی مکمل کی تاہم باقی بھائیوں کے لئے اسکول جانے کی سہولت نہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ پوزیشن ہولڈر طالب علم کے والد محمد اسلم نے کہا کہ کم آمدنی کے باوجود بچوں کو تعلیم دلوانا ان کا خواب ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔