- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
ایسی زہریلی جھاڑی جو گنج پن کا شکار لوگوں کے سر بالوں سے بھر دے
مرد ہو یا عورت بالوں کا جھڑنا یا گنج پن سب کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، آج کل مرد حضرات کے ساتھ خواتین بھی بالوں کے جھڑنے اور گنج پن جیسے مسائل کا شکار ہیں جب کہ ایک باراگر بال جھڑنا شروع ہوجائیں تو انہیں واپس اگانا نہایت کٹھن ہوتا ہے۔
خواتین بالوں کی نشوونما اورانہیں گھنا اور چمکدار بنانے کیلئے مہنگی مصنوعات کی خریداری میں ہزاروں روپے برباد کردیتی ہیں اوراکثر پروڈکٹس میں شامل کیمیکلز بالوں کو فائدہ پہنچانے کے بجائے انہیں نقصان پہنچاتے ہیں جس کے نتیجے میں بال جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں، تاہم خواتین و حضرات یہ آسان سا گھریلو ٹوٹکا آزماکر بالوں کے مسائل کا شکار ہونےسے بچ سکتے ہیں۔
گرم مرطوب علاقوں میں پایا جانے والا کینر کا درخت جسامت میں کافی چھوٹا ہوتا ہے جب کہ یہ اکثر جھاڑیوں کی شکل میں بھی پایا جاتا ہے اس درخت کے پتے ابتدا میں سرمئی رنگ کے ہوتے ہیں بعد ازاں یہ ہرے رنگ میں تبدیل ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ اس درخت کے پھول پیلے اور سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔
60 سے 70 گرام کینر کے پھول لے کر اسے صاف اور خشک کپڑے سے صاف کرلیجئے اب اس میں ایک لیٹر سرسوں ، کھوپرے یا زیتون کا تیل ڈال کر اتنا پکائیں کہ پھول جل کر کالے رنگ میں تبدیل ہوجائیں بعد ازاں تیل کو چھان کر اس میں سے جلے ہوئے پھول نکال کر باہر پھینک دیں اور باقی بچے ہوئے تیل کو کسی شیشے کی بوتل میں بھرلیں یہ تیل بالوں کے مسائل کے شکار افراد کیلئے بہت موثر ہے۔
واضح رہے کہ کینر کی جھاڑیاں جزوی زہریلی ہوتی ہیں لہٰذا انہیں صرف بیرونی طور پر استعمال کرنا چاہئے انہیں کھانے کی صورت میں نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔