- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
- جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں
- محکمہ انسداد دہشتگردی کی بڑی کارروائی، دو اہم دہشتگرد ہلاک
- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
کسی کی پروا کیے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، احسن اقبال
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی کی پروا کیے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے جب کہ دہشت گردوں اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں پرواہ نہیں کہ امریکی صدرکیا کہتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ہم نے ملک کو ترقی دینی ہے اور ہم پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنائیں گے جب کہ امن اورترقی سکے کے دورخ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جتنی قیمت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ادا کی ہے اتنی دنیا کے کسی ملک نے نہیں کی۔
وزیرداخلہ نے چوہدری نثار کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سب سے پہلی ترجیح نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانا ہے جس کے لیے ہی تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم خطے میں اقتصادی طاقت بننے کے لیے اس کے اپنے مفاد میں ہے جب کہ وفاقی حکومت امن وامان کے سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں سے تعاون کو مزید بہتر بنائے گی تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔
دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال سے چیر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات کی جس میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت کھلاڑیوں کیلیے سیکیورٹی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے جب کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کی پذیرائی کے لیے سرگرم ہے اور ملک میں امن کی صورت حال کھیلوں کے حوالے سے موزوں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔