- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
فلموں میں ناکامی کے بعد انیل کپورکے بھائی کی ڈراموں میں انٹری
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارانیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور نے فلموں میں ناکامی کے باعث ڈراموں میں کام کرنا شروع کردیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں مشہور اداکار، ہدایت کاراور پروڈیوسر کا رشتے دار ہونا کامیابی کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ اداکارورون دھون، سونم کپور، عالیہ بھٹ اور سارہ علی خان سمیت متعدد اداکار اپنے مشہور رشتے داروں کی وجہ سے ہی بالی ووڈ میں آئے۔ ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار ہیں جب کہ عالیہ بھٹ بھی ہدایت کار مہیش بھٹ کی صاحبزادی ہیں ۔ فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ سے فلموں میں انٹری دینے والی اداکارہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ لیکن یہاں بہت سے اداکار ایسے بھی ہیں جوبالی ووڈ میں رشتے داریاں ہونے کے باوجود ناکام ہوگئے۔ ان ہی میں سے ایک انیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور ہیں۔
اداکار سنجے کپور نے ابتدا میں کئی فلموں میں کام کیا جب کہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ان کی فلم ’’راجا‘‘کو بہت پسند کیا گیا یا اگر یہ کہا جائے کہ انہیں فلم ’’راجا‘‘سے شہرت ملی تو غلط نہ ہوگا، اس کے بعد سنجے کپور کئی فلموں میں نظر آئے جن میں ’’محبت‘‘ ، ’’اوزار‘‘ اور ’’صرف تم‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم سنجے کپور بالی ووڈ میں وہ کامیابی حاصل نہ کرسکے جو ان کے بھائی انیل کپور کے حصے میں آئی۔ فلموں میں کام نہ ملنے کے باعث انہوں نے 14 سال بعد ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا نیا ڈراما’’دل سنبھل جا ذرا‘‘رواں ماہ بھارتی چینل پر نشر ہوگا۔
واضح رہے کہ سنجے کپورنےآج سے 14 سال قبل بھی ٹی وی ڈرامے ’’کرشمہ:دی مریکل آف ڈیسٹینی‘‘میں کام کیا تھا، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور نے اہم کردارادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔