- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
کنگ خان نے دلیپ کمار کیساتھ فلم کا موقع کیوں گنوایا ؟
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اپنے فلمی کریئر میں 2 لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کے ساتھ جلوہ گر ہونے کا موقع ملا تھا جو انہوں نے گنوادیا۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم کرنے کا موقع بہت کم اداکاروں کو ملا ہے، بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ تو دونوں لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کرچکے ہیں لیکن دلیپ کمار کے ساتھ فلم کی خواہش توادھوری رہی البتہ امیتابھ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع انہیں اپنی نئی فلم ’ٹھک آف ہندوستان‘‘ میں مل ہی گیا۔
دلیپ کمار اور امیتابھ بچن 1982 میں فلم ’شکتی‘ میں اکھٹے جلوہ گر ہوئے تھے جب کہ دونوں لیجنڈری اداکاروں کو دوبارہ 2003 میں اکھٹے ہونے کا موقع ملا اور دلچسپ بات یہ کہ ان کے ساتھ شاہ رخ خان کو بھی لیڈ رول میں شامل کیا گیا مگر بالی ووڈ کنگ نے یہ موقع خود ہی گنوادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور ہدایت کار سبھاش گائی نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ وہ 2003 میں ’مدر لینڈ‘ کے نام سے ایسی فلم بنا رہے تھے جس کا اسکرپٹ بھی تیار تھا اور فلم میں دلیپ کمار،امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو مرکزی کردار ادا کرنا تھا، یہاں تک کہ فلم کے 3 گانیں بھی ریکارڈ کروالیے گئے تھے تاہم آخری وقت میں شاہ رخ خان نے فلم میں کام کرنےسے انکار کردیا۔
ہدایت کار کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان فلم ’مدر لینڈ ‘میں اکیلے بطور ہیرو آنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے لیجنڈری اداکاروں کے مدمقابل آنے سے انکار کیا جب کہ شاہ رخ خان کا خیال تھا 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تری مورتی‘ بھی جیکی شروف اور انیل کپور کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے فلم فلاپ ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔