کوہاٹ میں خواتین کی پہلی تاریخی کھلی کچہری، شرکا نے کھل کرمسائل پیش کئے

ایکسپریس نیوز  منگل 28 نومبر 2017
کچہری کے شرکاء نے خواتین کیلئے خصوصی طور پر کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ فوٹو: فائل

کچہری کے شرکاء نے خواتین کیلئے خصوصی طور پر کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ فوٹو: فائل

پشاور: ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محترمہ گل بانو نے خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کوہاٹ کی تاریخ کی اپنی نوعیت کی خواتین کی پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محترمہ گل بانو نے خواتین کے مسائل کے حل کیلئے اربنIII جنگل خیل کوہاٹ میں کوہاٹ کی تاریخ کی اپنی نوعیت کی خواتین کی پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

کچہری کے شرکاء نے خواتین کیلئے خصوصی طور پر کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھل کر اپنے مسائل پیش کئے جن کے حل کیلئے متعلقہ محکموں نے باقاعدہ ٹائم فریم دے دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت خواتین کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور پوری کوشش ہے کہ خواتین کو بھی قومی دھارے میں لا کرانہیں ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے برابر مواقع دے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔