کرن جوہر شو میں آنے والے مہمانوں کو زہر دیتے ہیں، کنگنا رناوت

شوبز ڈیسک  ہفتہ 13 جنوری 2018
کنگنا کے جواب پر شو میں موجود سب ہی شرکا چونگ گئے اور پوری محفل زوردار قہقہوں سے گونج اٹھی۔ فوٹو: فائل

کنگنا کے جواب پر شو میں موجود سب ہی شرکا چونگ گئے اور پوری محفل زوردار قہقہوں سے گونج اٹھی۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے رئیلٹی شو ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹارز‘ میں مذاق میں کرن جوہر سے متعلق کہا کہ وہ شو میں آنے والے مہمانوں کو زہر دیتے ہیں جس سے شو کے شرکا حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم نگری میں واپسی کرنے کے لیے کرن کے شو ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹاز‘ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا اور انھوں نے اب شو میں شرکت بھی کرلی ہے۔ شو کی ریکارڈنگ کے دوران اداکارہ کنگنا رناوت اور کرن جوہر نے آپس کے اختلافات بھلا کر زبردست انداز میں شوٹنگ کی اور دونوں کی اچھی کیمسٹری رہی۔

ایک سوال پر کہ کرن جوہر شو پر آنے والے مہمانوں کو کیا دیتے ہیں؟ تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب میں کہا کہ ’وہ مہمانوں کو زہر دیتے ہیں‘۔ کنگنا کے جواب پر شو میں موجود سب ہی شرکا چونگ گئے اور پوری محفل زوردار قہقہوں سے گونج اٹھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔