گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والا نوجوان جاں بحق

ایکسپریس نیوز ڈیسک  اتوار 24 مارچ 2013
عارف علی،جماعت اسلامی کے مقامی امیر کے بھائی تھے،نماز جنازہ میں رہنماؤں کی شرکت. فوٹو: رائٹرز

عارف علی،جماعت اسلامی کے مقامی امیر کے بھائی تھے،نماز جنازہ میں رہنماؤں کی شرکت. فوٹو: رائٹرز

وبدین:  جماعت اسلامی شادی لارج کے مقامی امیر الخدمت فاؤنڈیشن کے انچارج شوکت علی کے بھائی فوت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عارف علی گزشتہ روز شادی لارج میں ٹرک میں ویلڈنگ کرنے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلس گئے تھے، ان کا 70فیصد جسم جل گیا تھا،دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔

ان کی نمازجنازہ شادی لارج میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے مقامی رہنماؤں اللہ بچایو ہالیپوٹہ،محمدحسن بلیدی،فتح خان کھوسہ،مولانا غلام رسول احمدان،عبداللطیف کھوسہ،محمد علی عادل کے علاوہ کارکنوں و مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی بدین کے رہنماؤں نے عارف علی کے انتقال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔