پی ایچ ایف کی غفلت، پاکستان ایک بار پھر اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر

اسپورٹس رپورٹر  منگل 23 جنوری 2018
فیڈریشن حکام کی غفلت کی وجہ سے قومی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمزکی تیاریوں کا سنہری موقع بھی گنوادیا۔ فوٹو: فائل

فیڈریشن حکام کی غفلت کی وجہ سے قومی ٹیم نے کامن ویلتھ گیمزکی تیاریوں کا سنہری موقع بھی گنوادیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: رواں برس شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ایک بار پھر باہر ہو گیا۔

ہرانٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے بعد کپتان،کوچزاورسلیکشن کمیٹی میں ردوبدل پاکستان ہاکی فیڈریشن کا وطیرہ بن گیا ہے، حکام کی جلد بازی میں کیے گئے فیصلوں کی وجہ سے گرین شرٹس کوعالمی مقابلوں میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اب پی ایچ ایف حکام کی غفلت کی وجہ سے پاکستان ہاکی ٹیم رواں ماہ ملائیشیا میں شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے بھی باہرہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ 3 تا 10 مارچ تک ملائیشیا میں کھیلا جائیگا جس میں آسٹریلیا، ارجنٹائن، انگلینڈ، بھارت، آئرلینڈ اور میزبان ملک ملائیشیا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ابتدائی روز 3 میچزکے فیصلے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔