سینیٹ کا آئین و قانون پر مشتمل کتابیں شائع کرنے کا فیصلہ

ذوالفقار بیگ  منگل 13 فروری 2018
کتابوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری کے علاوہ ملک بھر کی تمام لائبریریوں میں رکھا جائے گا۔فوٹو:فائل

کتابوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری کے علاوہ ملک بھر کی تمام لائبریریوں میں رکھا جائے گا۔فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سینیٹ نے عوام الناس میں آئین اور قانون کا شعور بیدار کرنے اور اپنے حقوق کو سمجھنے کیلیے 7 مختلف عنوانات پر کتابیں شائع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے حوالے سے سینیٹ کے پرنٹنگ اینڈ پبلیکشن کے شعبے نے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ان کتابوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری کے علاوہ پنجاب، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پختونخوا اور ملک بھر کی تمام لائبریریوں میں رکھا جائے گا۔

معاون خصوصی قانون وانصاف بیرسٹر ظفر خان کی تحریر کردہ کتاب سینیٹ کا کردار اور اختیارات، سینیٹ کے حوالے سے تیار کردہ یوم دستور پر خصوصی تحریر، پارلیمنٹ کی شفافیت پبلک پٹیشن، پارلیمانی سال کی سالانہ رپورٹ اور سینیٹ کمیٹوں کے جرائد شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔