بدین اور سنجھورو میں بجلی کا بدترین بحران، عوام پریشان

ایکسپریس نیوز ڈیسک / نامہ نگار  جمعـء 5 اپريل 2013
کاروبار شدید متاثر، ہزاروں مزدوروں کو بیروزگاری کا سامنا، اسپتالوں میں آپریشن بھی ملتوی فوٹو: فائل

کاروبار شدید متاثر، ہزاروں مزدوروں کو بیروزگاری کا سامنا، اسپتالوں میں آپریشن بھی ملتوی فوٹو: فائل

بدین / سنجھورو: ضلع بدین اور سنجھورو میں بجلی کا بدترین بحران جاری، کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا، کارخانوں، آٹا چکیوں سمیت دیگر کاروبار سے وابستہ ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں کو بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بجلی کی طویل علانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس کا پریشر مسلسل کم ہونے کے باعث جنریٹر بھی کام چھوڑ گئے۔

سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے، گزشتہ 20 روز سے روزانہ16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ شہریوں کو سوئی گیس کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا بھی سامنا ہے، گرمی کی آمد کے ساتھ ہی رات کے وقت مسلسل 6 گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی ہے جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بیروزگار ہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔