- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
عوامی شکایات پر نادرا کے 2 ڈائریکٹرز برطرف، ڈی جی سندھ کا تبادلہ
کراچی: عوامی شکایات پر چیئرمین نادرا عثمان مبین نے نادرا کے 2 ڈائریکٹرز کو برطرف جب کہ ڈی جی سندھ کا تبادلہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کراچی کے مختلف نادرا سینٹرز کا اچانک دورہ کیا جس میں انہوں نے سائلین سے ان کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
چیئرمین نادرا رات گئے ڈیفنس کے میگا سینٹر پر بغیر اطلاع پہنچے جہاں شناختی کارڈ کے حصول کیلیے لوگ طویل قطار میں کھڑے تھے۔ چیئرمین نادرا نے اعلیٰ افسران کو موقع پر طلب کرکے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عثمان مبین نے ایکشن لیتے ہوئے سینٹر کے پورے عملے کو تبدیل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نادرا کا شہری بن کر مختلف سینٹرز کا دورہ
چیئرمین نادرا نے کراچی میں شناختی کارڈ کے حصول میں دشواریوں اور عوامی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے نادرا کے 2 ڈائریکٹرز کو برطرف اور ڈی جی سندھ کا تبادلہ کردیا۔ چیئرمین نادرا نے عوام کی سہولت کے لیے کراچی میں نادرا سینٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔ اس کے علاوہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے چیئرمین نے نادرا میں اعلیٰ کارکردگی کا رکارڈ رکھنے والے افسران کو کراچی طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین نادرا عثمان مبین کا دو ہفتوں میں کراچی کے نادرا سینٹرز کا دوسرا ہنگامی دورہ ہے۔اس سے قبل انہوں نے ڈیفنس اور سائٹ ایریا کے میگا سینٹرز سمیت دیگر علاقائی سینٹرز کا دورہ کرکے غفلت برتنے والے عملے کو معطل اور برطرف کیا تھا جب کہ یہ اعلان بھی کیا تھا کہ کسی بھی شہر کا شخص نادرا کے ہر سینٹر سے شناختی کارڈ بنانے کا اہل ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔