- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
- کراچی سے چھینی گئی ڈبل کیبن گاڑی لاڑکانہ سے برآمد
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
رائے ونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کش حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید
لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب خود کش حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکا پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا
ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے کہا کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکا پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا، پولیس نے ایک بار پھر اپنے خون سے ایک بڑے واقعہ سے بچالیا اور قربانی دے کر دہشت گرد کو بڑے اجتماع میں نہیں پہنچنے دیا۔
خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا
حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خود کش تھا، بمبار کے کچھ اعضا مل گئے ہیں، خدشہ ہے خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا جب کہ دھماکے میں 5 پولیس اہلکار سمیت 9 افراد شہید ہوئے اور 11 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی بھی ہوئے لیکن ان تمام شہادتوں کے باجود پولیس فورس کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا سیکیورٹی پلان از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔
پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
دوسری جانب دھماکے کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
Brave police officials lay down their lives in the line of duty. The nation is proud of sacrifices that the Punjab police, security officials & our citizens have rendered in the war on terrorism. Prayers for the departed souls & bereaved families who lost their loved ones!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 14, 2018
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والے شہریوں، پنجاب پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر فخر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔