چیف جسٹس کا بعد ازمرگ اعضاعطیہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 مارچ 2018
اعضا کی رضاکارانہ پیوندکاری کا پہلےاتنا علم نہیں تھا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار،فوٹو:فائل

اعضا کی رضاکارانہ پیوندکاری کا پہلےاتنا علم نہیں تھا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار،فوٹو:فائل

 کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے اعضا ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان  میاں ثاقب نثار  کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یورلوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ(ایس آئی یوٹی)  پہنچے تو ڈاکٹر ادیب رضوی نے ان کا استقبال کیا۔

چیف جسٹس نے ایس آئی یوٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے بعداز مرگ اپنے اعضاء ایس آئی یوٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ  اعضاء کی رضاکارانہ پیوندکاری کا پہلےاتنا علم نہیں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔